بنگلہ دیش ‘ خالدہ ضیاء پر خطاب کے دور ان حملہ ‘ بال بال بچ گئیں

منگل 21 اپریل 2015 11:37

بنگلہ دیش ‘ خالدہ ضیاء پر خطاب کے دور ان حملہ ‘ بال بال بچ گئیں

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کے دارلحکومت میں میئر کے انتخاب کے سلسلے میں منعقدہ ایک ریلی کے دوران سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا پر خطاب کے دوران حملہ ہوا، تاہم وہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان محمد شمس الدین نے بتایا کہ انتخابات کے حوالے سے ڈھاکہ میں ہونے والی ایک ریلی کے دوران خالدہ ضیا خطاب کررہی تھی جب ان پر ایک شخص نے راڈ اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد ان کی بلٹ پروف گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ واقع میں خالدہ ضیا کے گارڈ سمیت پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔بنگلہ دیش نیشنل پارٹی نے پارٹی سربراہ پر حملے کے خلاف ڈھاکہ اور چٹاگانگ کے علاقوں کے علاوہ ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی ہے، مذکورہ دونوں ہی علاقوں میں 28 اپریل کو میئر کے انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں۔خالدہ ضیا پر حملے کے حوالے سے حکمران جماعت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے سیاسی مشیر ایچ ٹی امام کا نے بتایا کہ بی این پی کو عوامی اجتماعات میں جانے کے لیے بہتر حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ کہ بہت سے شہری پارٹی کے احتجاجی سلسلوں کے باعث پارٹی سے ناراض ہیں۔

متعلقہ عنوان :