انٹر ریجنل سکواش چیمپئن شپ میں میل وفمیل ٹائٹل پشاور نے اپنے نام کرلیا

منگل 21 اپریل 2015 17:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) انٹر ریجنل سکواش چیمپئن شپ میں میل وفمیل ٹائٹل پشاور نے اپنے نام کرلیا ، فائنل میں ہزارہ ریجن کے مردو خواتین کھلاڑیوں کو شکست ، مہمان خصوصی سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرسپورٹس طارق محمود ، ڈائریکٹریس سپورٹس ویمن رشیدہ غزنوی ، مس گلنار ، مس بشریٰ ، پشاور اپ لفٹ پروگرام کے کوارڈینٹر صلاح الدین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے باہمی اشتراک سے منعقدہ انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں سکواش کا فائنل پشاور اور ہزارہ ریجن کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی ۔ پہلے میچ پشاور کی لائبہ اعجاز نے ہزارہ کی عروج کو 11-6,11-7 اور11-3 سے شکست دی دوسرے میچ میں پشاور کی کومل نے ہزارہ کی ندا کو 11-2,11-5 اور11-8 سے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ ہزارہ کی افرا نے فوزیہ کو 11-9,11-6 اور11-8 سے شکست دی جبکہ آخر ی سنگل میں نورینہ خان نے ہزارہ کی عائشہ کو 3-0 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ سکور11-5,11-7 اور11-9 رہا ،جبکہ تیسرے پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں مردان نے بنوں کو 3-0 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔ دوسری جانب مردوں کے مقابلوں میں پشاور نے ایبٹ آباد کو صفر کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سکواش لیجنڈ اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان ‘ڈی ایس او سید ثقلین شاہ ‘کوآرڈی نیٹر پشاور اپ لفٹ پروگرام صلاح الدین ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اﷲ ‘ڈی ایس او سید ثقلین شاہ ‘جمشید بلوچ ‘امیرزاہد خان ‘جعفر شاہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ‘انٹر ریجنل مقابلوں میں صوبہ بھر سے سات ڈویژن سے ٹیموں نے حصہ لیا ‘سکواش کے فائنل میں پشاور کے ہارون نے ایبٹ آباد کے طہماس خان کو صفر کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دی انہوں نے گیارہ تین اور گیارہ دو سے کامیابی اپنے نام کی دوسرے میچ میں پشاور کے اسفندیار نے ایبٹ آباد کے سمیع اﷲ کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے ہرا دیا انہوں نے گیارہ تین ‘نو گیارہ اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کی اور پشاور کے لئے ٹائٹل جیت لیا قبل ازیں سیمی فائنل میں پشاور نے بنوں اور ایبٹ آباد نے سوات کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا آخر میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :