گرمی کی شدت کی وجہ سے بجلی کی طلب میں مسلسل اضافہ جاری ،شارٹ فال 4400میگاواٹ ہو گیا
شہری علاقوں میں 10سے 12،دیہی اور مضافاتی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری مختلف علاقوں میں پانی کی قلت بھی سنگین ہونے لگی ،بجلی کی مجموعی طلب 14ہزار 600اور پیداوار 10ہزار 200میگاواٹ تک ہے
منگل 21 اپریل 2015 22:21
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) گرمی کی شدت کی وجہ سے بجلی کی طلب میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 4400میگاواٹ ہو گیا، شہری علاقوں میں 10سے 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ بندش بھی ہونے لگی ہے جبکہ دیہی اور مضافاتی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، لوڈ شیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی قلت بھی سنگین ہونے لگی ۔
این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 14ہزار 600اور پیداوار 10ہزار 200میگاواٹ تک ہے۔ پن بجلی کی پیداوار بڑے ڈیموں سے پانی کا اخراج نہ بڑھنے کے باعث ابھی تک استعداد کے مطابق نہیں ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ چند روز میں زرعی ضرورت کے لئے ڈیموں سے پانی کا اخراج زیادہ ہو گا تو بجلی کی مجموعی پیداوار بھی بڑھ جائے گی تاہم شارٹ فال کی موجودہ صورتحال میں شہری علاقوں میں 10سے 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ بندش بھی ہونے لگی ہے جبکہ دیہی اور مضافاتی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.