این اے 246،انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے پولنگ سٹیشنوں پر کیمرے نصب
ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائیگی
منگل 21 اپریل 2015 22:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)کراچی کے حلقہ این اے 246 میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کا ضمنی انتخاب انتہائی اہمیت حاصل کر گیا ہے۔
انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
ان میں پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب انتہائی اہم قدم ہے جو ملکی تاریخ میں کسی انتخاب میں پہلی بار ہو رہا ہے۔ پولنگ سٹیشنز میں مانیٹرنگ رومز بھی بنائے گئے ہیں جہاں سے رینجرز اور دیگر متعلقہ حکام پولنگ عملے اور ووٹرز کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔
این اے 246 کا علاقہ گلبرگ ٹاؤن اور لیاقت آباد ٹاؤن پر مشتمل ہے۔ گلبرگ ٹاؤن کے 40 سکولوں میں جبکہ لیاقت آباد ٹاؤن کے 15 مختلف سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں پر ہر پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر پولنگ سٹیشنوں پر نصب سی سی ٹی وی کمروں کی تعداد 270 ہے جو کہ نجی کنٹریکٹر کے ذریعے نصب کئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.