لاڑکانہ ،غلط آپریشن کرنیوالے ڈاکٹرکیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،علامتی بھوک ہڑتال کی گئی

منگل 21 اپریل 2015 22:46

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی کے ملازم حجت علی سہریانی کی زوجہ کاغلط آپریشن کرنے والے لاڑکانہ کے ڈاکٹرملک حسین جلبانی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی حجت علی سہریانی ودیگرنے بتایاکے میری بیوی مسمات حضوراں کاڈاکٹرملک حسین جلبانی نے غلط آپریشن کیا پتھری والے گردے کے برعکس صحت مند گردے کا ناکام آپریشن کیا جسکے بعد وہ دوسال سے زائد عرصہ ہواہے کراچی کی نجی اسپتال میں داخل ہے جواب کومہ میں ہے اس نے مزید کہا کے ڈاکٹراوراسکے دیگر افراد موت مار،اغواکرانے اورسنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ڈاکٹرکیخلاف تمام متعلقہ اداروں کو درخواستیں دی ہیں اس نے مطالبہ کے فرض شناس اورایماندارافسران سے انکوائری کراکر انصاف فراہم کیاجائے اورپی ایم ای ڈاکٹرکالائسنس منسوخ کرے غفلت کی وجہ سے دیگرقیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بچ سکے اس نے مزیدکہاکے بیوی کے علاج کیلئے میں25سے30لاکھ کا مقروض ہوگیاہوں نجی افراد سے سود پر قرضہ لیاہے جسکے باعث اب میرے پاس کچھ بھی نہیں بچاہے جواسکاعلاج کراسکوں۔