زمینی تنازعہ پرراجپوت اور جروار برادری کے دو گروپوں میں تصادم ، تین افراد زخمی

منگل 21 اپریل 2015 23:02

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) زمینی تنازعہ پرراجپوت اور جروار برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ، تین افراد زخمی ، جھڈو کے نزدیک گاؤں عبدالغنی جروار میں زمینی تکرار پر جروار اور راجپوت برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد صدیق ، ہوشیار علی اور سیف اﷲ زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال لایا گیا مگر ڈاکٹروں کی غیر موجودگیہ کے باعث نازک حالت کی بنا ہر میر پور خاص منتقل کیا گیا دوسری جانب جھڈو پولیس بھی روائت کو برقرار رکھتے ہوئے جائے وقوعہ پر جانے کے بجائے متاثرہ گروپوں سے تیل پانی کا خرچ مانگنے میں مصرو ف نظر آئی ،جھڈو پول؛یس اسٹیشن پر رانا سرور ، رانا اسلام ، گلاب شورو اور شگن کولھی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، غنی جرورا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھڈو پولیس ہم سے تعاون کرنے کے بجائے ہیلے بہانے بناکر جھگڑا بڑہانا چاہتی اور ڈیزل ، پٹرول کے پیسے و دیگر بہانوں سے رشوت لینے پر تلی ہوئی ہے جبکہ ملزمان کی پشت پناہی کر کے ہمیں جھوٹی تسلیاں دے دہی ہے ، دوسری جانب علی شیر راجپوت نے کہا کہ جروار برادری کے سینکڑوں مسلح افراد نے ہمارے گھروں پر حملہ بھی کیا اور پھر جروار برادری نے بااثر شخصیات کی سپورٹ سے ہم پر جھوٹا مقدمہ بھی درج کروادیا ۔