پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پیف پارٹنر سکولوں میں مفت آئی سکریننگ کیمپس کا انعقاد

بدھ 22 اپریل 2015 17:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان کی ہدایت پر راولپنڈی کے مختلف پارٹنر سکولوں کے طالب علموں کی آنکھوں کے معائنے کے لیے سکریننگ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔ الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے اشتراک سے منعقدہ ان آئی کیمپس میں مجموعی طور پر 23سکولوں کے سوا 8ہزار طلبا وطالبات اور اساتذہ کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا ۔

اس موقع پر الشفاء ہسپتال کی جانب سے طالب علموں کو مفت عینکیں اور ضروری ادویات بھی مہیا کی گئیں۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ایم ڈی سلمان انور ملک اور ڈائریکٹر عمران یعقوب نے پارٹنر سکول میں منعقدہ آئی کیمپ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں میں حفظان صحت کا شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے فری آئی کیمپس کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے طالب علموں کو صحت مند اصولوں کے تحت زندگی گزارنے کے بارے میں آگاہی ملے گی ۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر سید نوید عباس نے بتایا کہ پوٹھو ہار کے دیگر اضلاع کے پارٹنر سکولوں کے طالب علموں کی آنکھوں کے معائنے کے لیے مئی میں مزید طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :