پیپلز پیرا میڈیکل کراچی کا 26اپریل کو لیار ی جلسہ میں فری طبی کیمپ اور منی اسپتال قائم کرنیکا اعلان
جمعرات 23 اپریل 2015 22:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن اور پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے26اپریل کو لیاری میں منعقدہ جلسہ عام میں فری طبی کیمپ اور عارضی منی اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمعرات کو پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چنہ نے جنرل سیکریٹری مرتضی حیدری اورسینئر نائب صدر احمد بادشاہ خٹک کے ہمراہ سول اسپتال میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 26اپریل بروز اتوار کو پیپلز پارٹی کی جانب سے لیاری کے ککری گراؤنڈ میں منعقد ہونیوالے جلسہ عام میں پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن اور پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی نے فری طبی کیمپ لگائے گی جبکہ جلسہ میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت کے پیش نظرجلسہ گاہ میں ہی عارضی منی اسپتال بھی قائم کیا جائیگا جس میں تمام طبی سہولیات موجود ہوں گی صبح8بجے سے جلسہ کے شرکاء کے جانے تک ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کوالرٹ رکھا جائیگا اس مقصد کے لئے پیپلز ڈاکٹرفورم کراچی کے صدر ڈاکٹرصابر میمن ،جنرل سیکریٹری شاکر عالم اور سینئر نائب صدر اسماعیل میمن نے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.