سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیر اعظم
جمعہ 24 اپریل 2015 12:44
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائی جائیں گی اور اس کی داخلی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔دفتر خارجہ سے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کی جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے تفصیلی ون آن ون ملاقات کی جب کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے جس میں وزیر اعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی شریک تھے، ملاقات میں یمن کی صورتحال کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ نواز شریف نے مشرق وسطیٰ بحران سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.