اسلام آباد :چین کے بانی پاکستان کا دیا ہوا جہاز استعمال کرتے تھے، چین میں لینڈ کرنے والی پہلی پرواز کا اعزاز بھی پی آئی اے کو حاصل ہے۔
سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 اپریل 2015 15:19
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اپریل 2015 ء) : یہ جان کر آپ کو حیرانی ہو گی کہ چین کے لیے پاکستان ہی وہ پہلا ملک تھا جس کے باعث چینی عوام نے باہری دنیا کو دیکھنے کا آغاز کیا تھا، جبکہ چین کے بانی ماؤزے تنگ بھی پاکستان کا دیا ہوا جہاز استعمال کرتے تھے، پی آئی اے کی پرواز چین میں لینڈ کرنے والی پہلی پرواز تھی جس پر چینی عوام نے بھی بھر پور جشن منایا تھا.
ایک سینئیر صحافی نے اپنے کالم میں بتایا کہ پاکستان نے ایوب خان کے دور میں چین کو تین جہاز فروخت کیے تھے جن میں سی ایک چین کے بانی ماؤزے تنگ استعمال کرتے تھے اس جہاز پر آج بھی 'کرٹسی بائی پاکستان' لکھا ہوا ہے.(جاری ہے)
اس کے علاوہ چینی مصنوعات کی امپورٹ کی اجازت حاصل کرنے والا بھی پاکستان ہی وہ واحد اور پہلا ملک تھا پاکستان نے چین کے مسلمانوں کو حج اور عمرے کی سہولت بھی دی.
جس کے لیے چین میں بسنے والے مسلمان بسوں کے ذریعے پاکستان پہنچتے تھے اور پاکساتن کا ویزہ حاصل کرنا چینی عوام کی سب سے بڑی خواہش ہوتی تھی لیکن آج وہی چین دنیا میں ترقی کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے. کالم نویس کا کہنا ہے کہ یہ وہی چین ہے جو کہ آج ترقی یافتہ ممالک کی صفت میں شمار ہوتا ہے اور ہم وہیں رہ گئے کیونکہ ہم نے کبھی ان وجوہات کا جائزہ نہیں لیا جنہوں نے چین کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.