کوتھم میں آسٹریلیا ڈے ان سپرنگ 2015کے سلسلے میں دو ہفتہ کو کنگ کے مقابلوں کی تقریبات اور کلاسز اختتام پذیر ہوگئیں

جمعہ 24 اپریل 2015 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم ) پاکستان کے لاہور کیمپس میں آسٹریلیا ڈے ان سپرنگ 2015اور (EWEN Empower a Woman, Empower a Nation -) کی دو ہفتہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئی ہیں ۔ کوتھم کالج،شیف ایسوسی ایشن آف پاکستان( کیپ) ،آسٹریلین ہائی کمیشن اور EWENکی جانب سے منعقد کی جانے والی ان دو ہفتہ تقریبات کا انعقاد کوتھم کے لاہور ، اسلام آباد اور کراچی کیمپس میں کیا گیا جن میں مختلف کوکنگ کلاسز اور کوکنگ مقابلے شامل تھے۔

ماسٹر شیف آسٹریلیا 2013کے مقابلہ میں شرکت سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والی مس فائزہ رحمن ان مقابلوں کی جج تھیں ۔ مس فائزہ رحمن منتظمین کی خصوصی دعوت پر پاکستان تشریف لائی تھیں ۔انہوں نے تمام کوکنگ مقابلوں کو منصفی کے فرائض سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں ماسٹر کوکنگ کلاسز بھی پڑھائیں۔

(جاری ہے)

تقریب کا افتتاح 13اپریل ، 2015کو تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنرپیٹر ہیوارڈ نے کیا تھا۔

انہوں نے اپنی بیگم مسز سوسین ہیوارڈ کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی ۔تقریب کے دیگر مہمانوں میں آنرری اِنویسٹمنٹ کونسل فار میلبرن، آسٹریلین سینٹر آف ایکسی لینس، پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ ،مس عائشہ بخش ، پاک بوئی ، مس شائستہ پرویز ملک اور مس اشبہ کامران بھی شامل تھیں ۔تقریب کے آخری روز پنجاب اسمبلی کی ممبر (MPAs)مسز راحیلہ خادم حسین ، مسز فرزانہ بٹ ، مسز پروین اختر مانیکا ، مس عزمہ اور مس نگہت ناصر شیخ نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔

انہوں نے ممبر پنجاب اسمبلی اور ورکنگ ویمن کے درمیان ہونے والے کوکنگ مقابلوں کے لئے کوتھم کے سٹوڈیوکچن ، لاہور کیمپس میں شرکت کی ۔ کوتھم کے سی ای او ، احمد شفیق ، ڈائریکٹر آپریشنز ، ظہیر احمد اور وائس پریزیڈنٹ آف شیف ایسو سی ایشن آف پاکستان (CAP) ، وقار الیاس خان کی خصوصی کاوشوں نے دو ہفتوں پر مشتمل ان پر وقار تقریبا ت کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان تقاریب کے منعقد کرنے کا مقصد پاکستان میں نہ صرف صنفی مساوات اور ویمن اِمپاورمنٹ کو فروغ دینا ہے بلکہ پاکستان اور آسٹریلیا کی دوستی کے رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :