شام میں چار سال سے جاری خانہ جنگی میں2771 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوچکے، انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ

ہفتہ 25 اپریل 2015 13:37

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) شام میں انسانی حقوق تنظیم شام فلسطین ایکشن گروپ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں پچھلے 4سال سے جاری خون ریزخانہ جنگی کے نتیجے میں لاکھوں شامی باشندوں کیساتھ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی پناہ گزین بھی شہید ہوچکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایکشن گروپ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2015 ء تک شام میں مجموعی طورپر 2771 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی اموات کے مختلف اسباب سامنے آئے ہیں۔ براہ راست بمباری، متحارب گروپوں کے درمیان جھڑپوں، بم دھماکوں، پناہ گزین کیمپوں کے محاصرے، شام سے فرار کے دوران سمندر میں کشتیوں کے ڈوبنے اور جیلوں میں وحشیانہ تشدد جیسے ہولناک اسباب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ شہید ہونیوالے 3ہزار کے قریب فلسطینیوں میں سے 1800 پناہ گزین کیمپوں میں مارے گئے۔

رپورٹ میں متاثرہ پناہ گزین کیمپوں کی تعداد بھی بیان کی گئی ہے۔ ان میں درعا کے جنوب میں واقع خان دنون، خان الشیخ، السیدہ زینب، دمشق میں یرموک،حمص میں جرمانا، السبینہ، الحسینیہ اور حماء میں الرمل میں الرمل، النیرب اور دیگر کیمپ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 73 فلسطینی جیلوں میں وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگئے۔ جیلوں میں زیرحراست فلسطینی پناہ گزینوں کی شہادت کی گواہی جیلوں سے رہائی پانیوالے بعض فلسطینی اسیران نے بھی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :