کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان مختلف حادثات وواقعات میں بچے سمیت 4افرادزخمی

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان مختلف حادثات وواقعات میں بچے سمیت 4افرادزخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کرکے غریب شاہ اوراس کے بھتیجے رحیم شاہ کوزخمی کردیاواقعہ کی اطلاع ملنے پرکیچی بیگ پولیس موقع پرپہنچ گئی اسی طرح ائیرپورٹ کے علاقے میں دوگروہوں میں جھگڑے کے دوران احمدجان زخمی ہوگیاسنی کے علاقے میں خان جان نامی شخص نے اپنے آپ کوگولی مارکرزخمی کرلیازخمیوں کوہسپتال پہنچادیاگیامزیدکاروائی پولیس کررہی ہے۔