برطانیہ، ماہرین نے ’’دمے‘‘ کو شروع کرنے والے مخصوص خلیات تلاش کرلیے
دمے میں مبتلا پانچ فیصد مریضوں پر کوئی بھی دوا کام نہیں کرتی اور ان کی تکلیف برقرار رہتی ہے،ماہرین
ہفتہ 25 اپریل 2015 22:59
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ماہرین نے دمے کو شروع کرنے والے مخصوص خلیات کو تلاش کرلیا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کرنے والے اس مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ برطانوی ماہرین نے دمے کی وجہ ڈھونڈ نکالی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ آلودگی وغیرہ سے سانس کی نالیوں کے خلیات (سیلز) میں تنگی پیدا ہوجاتی ہے اور مریض کوکئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اب دمے کو شروع کرنے والے ان مخصوص خلیات کو تلاش کرلیا گیا ہے۔
ماہرین کیمطابق تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ نالیوں میں کیلشیئم کا احساس کرنے والے خلیات سے ہی دمہ شروع ہوتا ہے لیکن اب کییلسیلائٹکس ادویہ سے ان ہی مخصوص خلیات کو بے عمل کرکے دمے کو روکا جاسکتا ہے جس کے لیے 5 سال درکار ہیں۔(جاری ہے)
دمے میں متاثر ہونے والے ان خلیات کو غیر فعال کرنے والی دوائیں دستیاب ہیں اور ان میں ایک کییلسیلائٹکس کمپاؤنڈ کہلاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے معلوم کرلیا ہے کہ کییلسیلائٹکس کو براہِ راست پھیپھڑوں پر بھی آزمایا جاسکتا ہے اور دمے کو پیدا ہونے سے قبل ہی روکا جاسکتا ہے جب کہ مزید تحقیق کے بعد اگلے 5 سال تک دمے کا مکمل علاج دریافت ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ دمے کے مریض دوا بھرے پمپ استعمال کرتے ہیں لیکن 5 فیصد مریضوں پر کسی قسم کی دوا کام نہیں کرتی۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.