توانائی شعبے میں خود مختاری نہ ملنے پر صوبے وفاق سے نالاں
18ویں ترمیم کے باوجود تیل و گیس کی تلاش و توانائی کے حوالے سے تمام اہم معاملات وفاق نے اپنے ہاتھ میں لے رکھے ہیں ، سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کومیں شدید تحفظات
اتوار 26 اپریل 2015 16:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) ملک میں18ویں ترمیم کے بعد صوبائی خودمختاری کے باوجودوفاقی حکومت کی جانب سے تیل و گیس کے شعبے میں اختیارات اور حقیقی خود مختاری نہ ملنے پر صوبے شدید نالاں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اس حوالے سے شدید تحفظات پائے جاتے ہیں کہ 18ویں ترمیم کے باوجود تیل و گیس کی تلاش اور توانائی کے حوالے سے تمام اہم معاملات وفاق نے ابھی تک اپنے ہاتھ میں لے رکھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبوں نے اس ضمن میں موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پرائیویٹ پاور انفرا اسٹرکچر بورڈ(پی پی آئی بی)،بجلی کے ٹیرف کے تعین کیلئے قائم نیپرا،متبادل توانائی کے منصوبوں کیلئے قائم متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ(اے ای ڈی بی)سمیت دیگر اداروں کی صورت میں تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے ہیں اور فی الوقت صوبوں کیلئے ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری کے باوجود تیل و گیس اور توانائی کے شعبے میں خود سے کوئی اقدامات کرسکیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.