عمران خان جوڈیشل کمیشن میں مصروفیت کی وجہ سے بارش سے متاثرہ افراد کی طرف نہیں، وہ صورتحال سے مسلسل آگاہی حاصل کر رہے ہیں،ان کے کہنے پر زخمیوں کی عیادت کیلئے آئی ہوں، طوفان اور بارشیں اﷲ کی آزمائش ہیں ، محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفان کی پیشگی اطلاع دے دی جاتی تو جانی نقصان سے بچا جاسکتا تھا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ ریحام خان کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صحافیوں سے گفتگو
پیر 27 اپریل 2015 18:23
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن میں مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے تاہم وہ مسلسل صورتحال سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں،ان کے کہنے پر زخمیوں کی عیادت کیلئے آئی ہوں، طوفان اور بارشیں اﷲ کی آزمائش ہیں لیکن اگر محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفان کی پیشگی اطلاع دے دی جاتی تو جانی نقصان سے بچا جاسکتا تھا۔
وہ پیر کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ ریحام خان نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بارشوں اور طوفان سے مختلف حادثات کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ خیبرپختونخواء سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں اس وقت ہونے والی بارشیں غیر موسمی ہیں جس کی وجہ ماحولیاتی ٹگیرات ہیں جس پر ہمیں توجہ دینا ہوگی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.