امام حرم کعبہ نے مختلف مذاہب اور مسالک کے درمیان مکالمہ اور رواداری کی بات کرکے اسلام کی حقیقی تعلیمات کی طرف توجہ دلائی ہے،حا فظ محمد طاہر محمود اشرفی
پیر 27 اپریل 2015 22:27
لاہور اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حا فظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امام حرم کعبہ نے مختلف مذاہب اور مسالک کے درمیان مکالمہ اور رواداری کی بات کرکے اسلام کی حقیقی تعلیمات کی طرف توجہ دلائی ہے۔ امام کعبہ کی غیر مسلم مذاہب کے قائدین سے ملاقات سے بین المذاہب مکالمہ کو تقویت ملی ہے یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقعہ پر مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا مشتاق احمد لاہوری، مولانا ایوب صفدر، عمانویل کھوکھر بشپ سبطین اور دیگر موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دنیا میں حقیقی امن اسی وقت قائم ہوسکتا ہے جب تمام آسمانی مذاہب انبیاء اور آسمانی کتابوں کا احترام کیا جائے گا۔(جاری ہے)
افسوس کی بات ہے کہ توہین آمیز خاکے بنانے والے مسلسل مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور مئی کے مہینے میں امریکہ میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش کو روکنا امریکی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام حرم کعبہ نے لاہور میں ملت اسلامیہ کی اصلاح کے حوالہ سے جن امور کی طرف نشاندہی کی ہے وہ حقیقت ہیں اور ان امور کی اصلاح کے بغیر ملت اسلامیہ کی کامیابی ممکن نہیں ہے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امام حرم کعبہ کی آمد پر اور ان کے خیالات سے پاکستان میں موجود غیر مسلم مذاہب نے جس خوشی کا اظہار کیا ہے وہ قابل قادر ہے۔ انہوں نے مختلف مذاہب کی قیادت کی طرف سے ارض حرمین پر کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں مملکت سودی عرب کی حمایت پر پاکستان کے تمام مذاہب کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب کے امن کے ساتھ پوری دنیا کا امن وابستہ ہے اگر ارض حرمین کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو پوری امت مسلمہ ان سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔ ۔۔۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.