پہلا ٹیسٹ،بنگلہ دیش نے چائے کے وقفے تک 2وکٹوں پر150رنز بنالیے
منگل 28 اپریل 2015 13:50
کھلنا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک 2وکٹوں کے نقصان پر150 رنزبنا لیے ہیں۔ شیخ ابونصیر سٹیڈیم،کھلنا میں کھیلنے جانے والے میچ میں بنگلہ دیشی اوپنرز تمیم اقبال اور امرالقیس نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے تمام سہتے ہوئے اپنی ٹیم کو 52رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔
اس موقع پر لیگ سپنر یاسر شاہ نے اپنی باؤلنگ کا جادو جگاتے ہوئے اظہر علی کی مدد سے تمیم اقبال کو25کے انفرادی سکور پر پوویلین واپس بھیج کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی جس کے بعد سومیا سرکار اور نئے آنیوالے بلے باز مومن الحق نے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔(جاری ہے)
امراالقیس 51رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی گیند پر انہی کو کیچ تھما کر پوویلین لوٹ گئے۔
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے بلے باز محمو داللہ ریاض نے مومن الحق کے ساتھ مل کر ٹیم کا سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو پاکستانی فیلڈرز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں کھلاڑیوں کے کیچز چھوڑے۔ پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیش کے 2وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنا لیے تھے۔مومن الحق 35اور محمو داللہ ریاض 31رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے کامیاب باؤلرز یاسر شاہ اور محمد حفیظ رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.