استعفیٰ استعفیٰ ہوتا ہے، چاہے احتجاج میں ہی کیوں نہ دیا جائے، وزیراعلیٰ ڈاکٹر ‘ انجینئر بھی ہوتا ہے،پرویز خٹک کے بیان سے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی‘ تحریک انصاف ایوان میں اجنبی ہے، اپنے موقف پر قائم ہیں
وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو
منگل 28 اپریل 2015 16:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر ‘ انجینئر بھی ہوتا ہے،پرویز خٹک کے بیان سے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی‘ تحریک انصاف ایوان میں اجنبی ہے، اپنے موقف پر قائم ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کے پی میں 90 روز کے اندر بلدیاتی ا لیکشن کرانے کا دعویٰ کرنے والے اب تک کامیاب کیوں نہیں ہورہے، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں میں بنا رہے ہیں، کوئی حادثہ ہوا تو ایف آئی آر ڈپٹی کمشنر کے خلاف درج کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفان سے کے پی حکومت ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہے ،میں ڈاکٹر نہیں ہوں کا بیان دیکر وزیراعلیٰ نے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کی ،وزیراعلیٰ ڈاکٹر ‘ انجینئر اور عوام کا خادم ہوتا ہے، 2005ء کے زلزلے کے دو گھنٹوں میں ہزارہ پہنچ گیا تھا، تمام اختیارات کمشنر چیف سیکرٹری کو سونپے یہ کیسی حکومت ہے،فنڈز لیپس ہورہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان میں اجنبی ہیں ۔تحریک منظور کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ استعفیٰ ہوتا ہے چاہے احتجاج میں ہی کیوں نہ دیا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.