شہر بھر کے سرکاری سکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا ‘کیپٹن (ر) محمد عثمان

بغیر اطلاع کے کسی بھی ٹیچر کو چھٹی کر نے کی اجازت نہ ہو گی‘ ڈی سی او لاہور کا ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

منگل 28 اپریل 2015 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر کے سرکاری سکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا اور بغیر اطلاع کے کسی بھی ٹیچر کو چھٹی کر نے کی اجازت نہ ہو گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹاؤن ہال میں ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈی او (سی) لاہور ،ای ڈی او (ایجوکیشن)،ای ڈی (ورکس اینڈ سروسز)، ڈی او (ایجوکیشن) اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ میری بھر پور کو شش ہے کہ لاہور شہر کو ایجوکیشن سیکٹر میں ٹا پ پو زیشن پر لا یا جائے۔ڈی سی او لاہور نے ای ڈی او (ایجوکیشن) کو ہدایت کی کہ وہ عادی غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں اور جن15سکولوں پر قبضہ مافیا نے حکم امتناعی لے رکھا ہے اُن سکولوں کا خود دورہ کریں اور حکم امتناعی خارج کر وانے کے لیے عدالت سے رجوع کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالت سے حکم امتناعی خارج ہو نے کے بعد فوری طور پر ٹا ؤن انتظامیہ کی مدد سے سکولوں کا قبضہ حاصل کیا جائے۔ڈی سی او لاہور نے ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز) کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں میں جاری کر دہ فنڈز کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور جن سکولوں میں تعمیراتی کام جا ری ہے اُن سکولوں میں اُن کو وزٹ کروایا جائے۔انہوں نے ڈی اوز،ڈی ڈی اوز محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ 28ایسے سکولوں جن میں بچوں کے داخلہ کی شرح کم ہے اُن میں بچوں کے داخلہ کی شرح کو بڑھائیں۔

متعلقہ عنوان :