سزائے موت پر پابندی کے خاتمے کے بعد تختہ دار پر لٹکائے جانے والے مجرمان کی سنچری ہوگئی
پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پھانسیاں دینے والا ملک بنتا جا رہا ہے ٗایمنسٹی انٹر نیشنل
منگل 28 اپریل 2015 20:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستان میں دسمبر2014 کو سزائے موت پر پابندی ختم ہونے کے بعد منگل کو پھانسی پانے والے مجرمان کی سنچری ہوگئی وہاڑی جیل کے سپریٹنڈنٹ بابرعلی شاہ نے بتایا کہ سال 2000 میں دہرا قتل کرنے والے منیر حسین کو منگل کو پھانسی دے دی گئی۔
(جاری ہے)
شاہ کے مطابق منیر نے نومبر 2000 میں جائیداد کے تنازع پر اپنے بھتیجے اور بھتیجی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا تھا۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سویں پھانسی کو شرم ناک سنگ میل سے تعبیر کیا ہے۔ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پھانسیاں دینے والا ملک بنتا جا رہا ہے۔پھانسیوں کا سلسلہ گزشتہ سال دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک سکول پر طالبان حملے میں 154 شہادتوں کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ منیر کو 2001 میں عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.