جامعہ کراچی، بی کام سال دوئم اور(سال اول ودوئم باہم) ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان

بدھ 29 اپریل 2015 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام سال دوئم اور(سال اول ودوئم باہم) ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق امتحانات میں گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کے فیاض ولد محمد عارف رول نمبر 522342 نے 979 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کی مہتاب کریم بنت محمد اقبال رول نمبر929315 نے 977 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن اور ڈی ۔

اے ڈگری کالج فارویمن کی عائشہ سکندر بنت سکندر نے 669 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں کل19729 طلبا وطالبات شریک ہوئے،732 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،2492 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 06 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 16.33% فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :