پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر کا اعزاز

بدھ 29 اپریل 2015 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر امجد حسین نے ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی، برطانیہ سے"A study of the mechanisms of milling induced enhancement of solubility and dissolution rate of poorly soluble drugs"کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔ وہ مشترکہ منصوبہ کے تحت کم مدت میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے فیکلٹی ممبر ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ندیم عرفان بخاری، جیف سمتھ اور ارینا ارمولینا ان کے سپروائزر تھے۔ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر مبشر احمد بٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر امجد حسین کا ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی برطانیہ سے پی ایچ ڈی کرنا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ پنجاب یونیوسٹی کالج آف فارمیسی اور ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی برطانیہ میں دی جانے والی سہولیات جتنی بہتر ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ڈاکٹر امجد حسین کواس کامیابی پر مبارک بادپیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :