پاکستان میں سستی ، وافر اور ماحول دوست بجلی کا پائیدار اور مستقل حل شمسی توانائی ہے، ڈائریکٹر چینی کمپنی
جمعرات 30 اپریل 2015 13:13
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) چینی کمپنی میگاواٹ نیو انرجی کمپنی لمیٹڈکے ڈائریکٹر سیلز شوشنائی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستی ، وافر اور ماحول دوست بجلی کا پائیدار اور مستقل حل شمسی توانائی ہے جس کیلئے چین نہ صرف ٹیکنالوجی بلکہ قرض کی سہولت بھی مہیا کرے گا۔ یہ با ت انہوں نے فیصل آباد چیمبر میں صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی چینی کمپنی بلوچستان میں 4 سے لے کر 7.5 کلو واٹ تک کے دس ہزار سولر پمپنگ سسٹم لگا رہی ہے۔ اسی طرح کے سو لر پمپنگ سسٹم پنجاب میں لگانے کا پروگرام ہے جس کے لئے حکومت سے رابط کیا ہے ۔ انہو ں نے بتایا کہ سولر ایری گیشن ،سولر آن گرڈ اور آف گرڈ سسٹم کے علاوہ پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ بھی تیار کر رہی ہے۔(جاری ہے)
سولر سسٹم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیکنالوجی کے ذریعے موجودہ سسٹم کو بھی بآسانی سولر پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
یہ نظام اس وقت دنیا کے 14 ملکوں میں کامیابی سے چل رہا ہے جن میں مراکش، ترکی، آسٹریلیا ، بوٹوانا، چین اور گھانابھی شامل ہیں ۔ ان ہمراہ چینی کمپنی کے نمائندے امجد سلیم نے صنعتکاروں کو بتایا کہ سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے بینک آف چائنا کے ذریعے آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے جس میں 70 فیصد فنانسنگ اور 30 فیصد سرمایہ کاری ہوگی جبکہ بینک آف چائنا کا مارک اپ صرف 9 فیصد ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.