نیپال : پاکستان نے نیپال میں زلزلہ متاثرین ہندووں کو تیار کردہ بیف مصالحہ غذائی امداد کے طور پر بھجوا دیا۔ بھارتی میڈیا کا الزام۔۔۔ بھارت نے پاکستان مخالف شور مچانا شروع کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 اپریل 2015 15:00
کھٹمنڈو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اپریل 2015 ء) : نیپال میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے عالمی سطح پر بھی امداد کی جا رہی ہے جب کہ اس موقع پر پاکستان نے بھی اپنی امداد نیپال میں ارسال کی ہے. لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے فوڈ پیکٹس کو کھولا تک نہیں گیا. جس کی وجہ ان پیکٹس میں موجود تیار کردہ بیف مصالحہ تھا.
پاکستان کی جانب سے اس غذائی امداد پر بھارت نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا.(جاری ہے)
یاد رہے کہ نیپال میں بھارت کی مانند گائے کی قربانی پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ گائے ہندو کمیونٹی میں خدائی درجہ رکھتی ہے نیپال میں گائے کی قربانی کر نے والے کے لیے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 1990 ء میں تو اس تنازعے پر موت کی سزا دی جاتی تھی. وہاں موجود کچھ لوگوں نے اسے پاکستان کی جانب سے عدم حساسیت جبکہ کچھ لوگوں نےا سے محض ایک غلطی قرار دیا ہے.
ڈیلی میل کے مطابق ہندو ڈاکٹرز نے غذائی امداد کے اجزا ء پڑھے اور حکام کو اس سے متعلق آگاہ کیا. جبکہ اس معاملے کو وزیر اعظم سوشیل کوئرالا اور انٹیلی جنس حکام تک بھی پہنچا دیا گیا ہے. اُردو پوائنٹ نے اس سلسلہ میں جب وزارت خارجہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ایسی کوئی خوراک نہیں بھیجی گئی جس میں بیف شامل ہو.نیپالی حکام کے مطابق ہم اس معاملے کی اندرونی تحقیقات بھی کر رہے ہیں جبکہ اس معاملے پر پاکستان سے سفیر ی سطح پر بھی بات چیت کی جائے گی.
یوگا گرو بابا رام دیو نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت جیسے ملک نیپال میں غذا کے طور پر گائے کا گوشت بھیجنے کے پیچھے پاکستان کی نیت پر شک کا اظہار کیا ہے. نیپال زلزلہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 10 ہزار سے زیادہ ہی ہے.مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.