پاکستان نے پولیو کی روک تھام میں بڑی پیش رفت کی ، قطرے پینے سے محروم بچوں کی تعداد اڑھائی لاکھ سے کم ہو کر 48ہزار ہوگئی ، فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں تمام بچوں تک صحت کے کارکنوں کی رسائی ہے
وزیرمملکت برائے قومی صحت سائر ہ افضل تارڑ کااجلاس سے خطاب
جمعرات 30 اپریل 2015 19:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) وزیرمملکت برائے قومی صحت سائر ہ افضل تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کی روک تھام میں بڑی پیش رفت کی ہے اور قطرے پینے سے محروم بچوں کی تعداد اڑھائی لاکھ سے کم ہو کر 48ہزار ہوگئی ہے اور فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں بھی تمام بچوں تک صحت کے کارکنوں کی رسائی ہے۔وہ ابوظہبی میں پولیو کے خاتمہ کی مانیٹرنگ کرنے والے آزا دانہ بورڈ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے خطاب کررہی تھیں۔
وفد میں پولیو کے خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق، صوبائی سیکرٹریز صحت اور پولیو بارے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈنیٹر شامل تھے سائرہ افضل تارڑ نے انڈیپنڈنٹ بورڈ کو پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کے لیے کیے جانے والے اہم اقدامات اور کامیابیوں بارے بتایا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں چھوٹے بچوں کی پولیو کی ویکسین کے قطرے پلانے کی مہم عروج پر ہے اور گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کی ویکسین کے قطرے پلائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں بچوں تک رسائی کے لیے ہجرہ حکمت عملی کامیاب رہی ہے اور اب زیادہ تر بچے پولیو کے قطرے پلائے جانے کے حوالے سے قابل رسائی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.