کراچی یونیورسٹی پروفیسروحیدالرحمان قتل،تین زایوں سے تفتیش

جمعرات 30 اپریل 2015 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) پولیس جامعہ کراچی کے اسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمان کے قتل کی تین زاویوں کے تفتیش کررہی ہے۔ قتل شکیل اوج کے قتل کیس کی کڑی، جامعہ کے اندرونی معاملات کا شاخسانہ اور ذاتی تنازعہ کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔تفتیش کاروں کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر ڈاکٹر شکیل اوج کے قاتل گرفتار ہوتے تو وحید الرحمان کا قتل نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

انتطامیہ کا موقف ہے کہ وحید الرحمان کا قتل ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کیس کی کڑی ہے۔دوسری جانب تفتیش کاروں کو بعض ذرائع سے ایسی اطلاعات کی موصول ہوئی ہیں جس سے شبہ پیدا ہوا ہے کہ قتل جامعہ کے اندرونی معاملات کا شاخسانہ ہے۔ذرائع کے مطابق جامعہ کے بعض معاملات میں بیرونی عناصر کا عمل دخل بہت زیادہ ہے اور ملازمین ہی ان بیرونی عناصر کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :