انٹر ریجنل سنوکر چیمپئن شپ پشاور کے فواد خان نے جیت لی
فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہزارہ کے عامر گوگا کو 4-3 سے شکست ‘ ڈی آئی خان کے سلمان کی تیسری پوزیشن
جمعہ 1 مئی 2015 18:26
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) انٹر ریجنل سنوکر چیمپئن شپ پشاور کے فواد خان نے جیت لی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہزارہ کے عامر گوگا کو 4-3 سے شکست ، ڈی آئی خان کے سلمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر کھیل و صدر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرسپورٹس طارق محمود ، خیبرپختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر و سیکرٹری صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن ذوالفقاربٹ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ ، تے تے نائیکل کلب کے علاؤ الدین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔
ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے باہمی اشتراک اور صوبائی سنوکر اینڈ بیلنڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گرین سنوکر کلب میں منعقدہ انٹر ریجنلیوتھ گیمز کے سلسلے میں سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پشاور کے فواد خان اور اور ہزارہ کے عامر گوگا کے مابین کھیلاگیا جس میں فواد نے عامرکو سنسنی خیز مقابلے کے بعدتین کے مقابلے چار سیٹ سے شکست دیدی ، ، سکور 40-8,47-26,45-27,24-50,39-16,39-31 اور32-13 رہا،دونوں کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیتنے کیلئے بھرپور محنت کی اور پہلے تین سیٹ میں پشاور کے فواد نے 40-8,47-26,45-27سے کامیابی حاصل کرکے تین صفر سے برتری حاصل لیکن چوتھے ، پانچویں اور چھٹے سیٹ میں ہزارہ ریجن کے عامر نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24-50,16-39,13-32 سے کامیابی حاصل کرکے میچ 3-3 سے برابر کردیا جس کے بعد فائنل میں پشاور کے فواد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 34-12 سے کامیابی حاصل کرکے انٹر ریجنل سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ کی پی سی بی حکام سے چیمپئنز ٹرافی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
قومی ہاکی ٹیم (کل ) وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد بھارت کیخلاف سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ
-
راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے ٹرائلز میں 2 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا
-
بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کا شعیب اختر کے پرانے بیان پر رد عمل
-
شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ، وہ کام کیا جو ڈی ویلیئرز اور محمد حفیظ نہ کرسکے : رانا عاطف
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، محمد رضوان کی ’ریلیز عمران خان‘ کے پوسٹر پر آٹوگراف دینے کی ویڈیو وائرل
-
زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.