زہرہ شاہد کے قتل کیس کے ملزم راشد عرف ماسٹر کا اعترافی ویڈیو بیان جاری
جمعہ 1 مئی 2015 21:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) کراچی میں تحریک انصاف کی صوبائی رہنما آپازہرہ شاہد کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم راشد عرف ماسٹرکا اعترافی ویڈیو بیان جاری کردیا گیاہے۔ ویڈیو بیان میں ملزم نے زہرہ شاہد کے قتل کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔
(جاری ہے)
سال 2013 میں ڈیفنس کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث راشد عرف ماسٹر کا ویڈیو بیان میڈیا نے حاصل کر لیا ہے۔
بیان میں راشد عرف ماسٹر نے اعتراف کیا ہے کہ زہرہ شاہد کے قتل کی منصوبہ بندی کلفٹن میں کی گئی وہ موٹر سائیکلوں پر فیز فور پہنچے۔ طارق ، آصف گنجا اور زاہد عباس عرف زیدی ساتھ موجود تھے راشد عرف ماسٹر نے اعتراف کیا ہے کہ زہرہ شاہد کی گاڑی گیٹ کے قریب پہنچی تو انہوں نے فائرنگ کر دی جس کے بعد وہ ندیم کے پاس پہنچے ۔ راشد عرف ماسٹر کو ساؤتھ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.