ملک میں حکومتی نظام مفلوج ہے، دہشتگردی جاری ہے، سیاسی محاذآرائی سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے،پرویزمشرف، غریبوں کی حالت بدتر ہے ،گیس بجلی پیٹرول اور پانی کے بحران سے بدحالی میں اضافہ ہو رہا ہے، اے پی ایم ایل مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے مقابلے میں تیسری سیاسی قوت کے طور پر ابھرے اور تبدیلی لائے،سابق صدر کا ایس آر ٹی سی گراؤنڈ میں اے پی ایم ایل سندھ کے زیراہتمام منعقدہ صوبائی ورکرز کنونشن سے خطاب
جمعہ 1 مئی 2015 23:34
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مئی۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرجنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں حکومتی نظام مفلوج ہے معیشت تباہ ہے دہشت گردی جاری ہے جبکہ سیاسی محاذآرائی سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے کسی ترقیاتی منصوبہ پر کام نہیں ہو رہا حالانکہ خزانے سے بھاری رقوم خرچ ہو رہی ہیں غریبوں کی حالت بدتر ہے گیس بجلی پیٹرول اور پانی کے بحران سے بدحالی میں اضافہ ہو رہا ہے ان حالات میں اے پی ایم ایل کا اہم کردار بنتا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے مقابلے میں تیسری سیاسی قوت کے طور پر ابھرے اور تبدیلی لائے اس کے لئے کارکن بھرپور کردار ادا کریں۔
وہ ایس آر ٹی سی گراؤنڈ میں اے پی ایم ایل سندھ کے زیراہتمام منعقدہ صوبائی ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، مرکزی نائب صدر ریٹائرڈ میجر جنرل راشد قریشی، مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد، صوبائی صدر شہاب الدین شاہ حسینی، صوبائی جنرل سیکریٹری شاہد قریشی، صوبائی نائب صدر ڈاکٹر ریاض رند، حاجی رمضان پالاری، ضلعی صدر شعیب ملک، اقبال عابدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، بتایا گیا کہ کراچی سے کشمور تک مختلف سطح کے عہدیدار اور کارکن شریک ہوئے ہیں اس کے باوجود پیچھے کافی تعداد میں کرسیاں آخر تک خالی رہیں، خواتین نے بھی محدود تعداد میں شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.