شہید کیپٹن قاسم فوجی اعزازات کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ٗ آرمی چیف نے قبر پر پھول چڑھائے ٗفاتحہ خوانی کی
پاک سرزمین سے ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ٗآخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ٗآرمی چیف جنرل راحیل شریف
ہفتہ 2 مئی 2015 22:09
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) وادی تیراہ میں شہید ہونے والے کیپٹن قاسم فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاک سرزمین سے ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ٗآخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وادی تیراہ میں ملک دشمنوں کے خلاف برسرپیکار پاک فوج کے کیپٹن قاسم جھڑپ کے دوران زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
شہید کیپٹن کی نماز جنازہ ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اﷲ، اہل خانہ اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی جس کے بعد مقامی فوجی قبرستان میں شہید کوفوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا آرمی چیف نے شہید کیپٹن قاسم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر آرمی چیف کی جانب سے شہید کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹن قاسم شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور پاک فوج کے جوانوں اور آفیسرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.