رحیم یار خان پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ 7اہلکار وں کو اغواء کرلیا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے
وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ سے رپورٹ طلب کرلی اغوا ہونے والوں میں کانسٹبل ممتاز، پولیس اہلکار عارف شاہ، محمد آصف، ضیا الرحمن اور محمد طاہر سمیت7 پولیس اہلکار شامل اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن شروع وقفے وقفے سے جھڑپیں ضلع بھر کی پولیس طلب
اتوار 3 مئی 2015 13:43
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) کچے کے علاقے میں پولیس چوکی پر 30 سے زائد ڈاکووٴں نے حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ سے رپورٹ طلب کرلی پولیس کے مطابق سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے رونتی میں تھانہ ماچھکہ کی پولیس چوکی پر 30 سے زائد ڈاکووٴں نے حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیااغوا ہونے والوں میں کانسٹبل ممتاز، پولیس اہلکار عارف شاہ، محمد آصف، ضیا الرحمن اور محمد طاہر سمیت7 پولیس اہلکار شامل ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس چوکی پر حملہ چھوٹوگینگ، سلتوشر اور گڈوشر کے ڈاکووٴں نے کیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکووٴں اورپولیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری رہیں اورعلاقے میں جاری آپریشن کے لئے ضلع بھر کی پولیس کوبھی طلب کرلیا گیا یہ حملہ پولیس گھوٹکی کے علاقے میں ڈاکووٴں کے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل ہوسکتا ہیذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے اہلکار ضلعی پولیس کے سپیشل سکواڈ سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں خصوصی ٹاسک پر یہاں تعینات کیا گیا تھا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.