سندھ کے وزیر بلدیات کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی تاحال نہیں کی جا سکی

پیر 4 مئی 2015 13:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی تاحال نہیں کی جا سکی ، برسات کی صورت میں نالوں میں موجود کچرے کے انبار کا خمیازہ ایک بار پھر شہریوں کو ہی بھگتنا پڑے گا ۔محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون قبل از وقت شروع ہو نے کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ اور بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں ،وزیر بلدیات کے مطابق برساتی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے ،مگرحقائق اسکے برعکس ہے، شہر کے بیچوں بیچ گزرنے والی دو بڑی ندیاں اور 81 چھوٹے بڑے برساتی نالے ٹنوں کچرے سے لبالب بھرے ہوئے ہیں۔ برسوں صفائی نہ ہونے سے برساتی نالے دلدل کی شکل اختیار کر چکے ہیں جس کے باعث کچرے کے انبار اطراف میں بسے مکینوں کی جانوں کے زیاں کا سبب بھی بن رہے ہیں۔صوبے میں جاری صفائی مہم کے دوران وزیر بلدیات سڑکوں پر جھاڑو پھیر کر اپنا فرض ادا کر رہے ہیں ، عملی اقدامات نا ہونے کے باعث بارشوں کی صورت میں سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ عوام کو ہی بھگتنا پڑسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :