سندھ اسمبلی،الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد،اپوزیشن کاواک آٹ
پیر 4 مئی 2015 15:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پراپوزیشن نے اجلا س سے واک آوٹ کردیا،الطاف حسین کے خلاف قرارداد کا معاملہ ،اپوزیشن دوحصوں میں تقسیم ہوگئی،اپوزیشن نے ایم کیو ا یم کے قائد کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنا چاہی ،تاہم اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اجازت نہ دی ، جس پر مسلم لیگ فنکشنل ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن)کے اراکان نے اسپیکر کی ڈیسک کے سامنے آکر احتجاج کیا اور ہنگامہ کھڑا کردیا،اسپیکرنے مزید کارروائی کرتے ہوئے مائیک بند کروادیئے ۔
ایوان میں نہ سنی گئی تو اپوزیشن اراکین نے اجلاس سے واک آوٹ کردیا۔ایوان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرشہریارمہر کا کہنا تھا اسپیکرنے حکومت اورایم کیوایم کو راضی رکھنے کیلئے قرارداد پیش نہ کرنے دی،پیپلزپارٹی اورایم کیوایم مل کرایوان چلاتے ہیں ،ثمرعلی خان کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ کی قرارداد ایوان میں پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، اسپیکر نے حکومت اور ایم کیوایم کو راضی رکھنے کے لیے قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد انہوں نے یہ قرارداد اب عوامی عدالت میں پیش کردی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.