انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ٹیسٹ میں شکست، پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آ گیا
جنوبی افریقہ بدستور پہلے ، آسٹریلیا دوسرے ، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، بھارت ساتویں نمبر پر
پیر 4 مئی 2015 17:39
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔پاکستان کی اس ترقی کی وجہ پاکستان کی اپنی کارکردگی نہیں بلکہ دراصل یہ انگلش کرکٹ ٹیم کی مرہون منت ہے جو ایک درجہ تنزلی کے بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر رہی اور اسے ہار کا خمیازہ آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی کی صورت میں بھگتنا پڑا۔انگلینڈ کو تیسرے نمبر پر برقرار رہنے کے لیے سیریزمیں لازمی فتح درکار تھی لیکن انہیں ڈرا پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
جہاں ایک طرف انگلینڈ کی تنزلی ہوئی تو دوسری جانب اس کا فائدہ پاکستان کو پہنچا جو درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آ گئی ہے تاہم اگر بنگلہ دیش کے خلاف سیریز ہارنے یا ڈرا ہونے کی صورت میں پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی ہو جائے گی۔
آئی سی سی رینکنگ میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور جنوبی افریقہ 124 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔پاکستان 103 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ 99 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، انڈیا 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز 79 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں جبکہ بنگلہ دیش اور زمبابوے بالترتیب نویں اور دسویں درجے پر موجود ہیں۔ جبکہ آئی سی سی کی طرف سے جاری ٹیسٹ بیٹسمیوں کی رینکنگ میں سری لنکا کے کمار سنگا کارا پہلے‘ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز دوسرے ‘ جنوبی افریقہ کے ہی ہاشم آملہ تیسرے‘ آسٹریلیا کے ڈیون سمتھ چوتھے‘ سری لنکا کے کپتان اینجلیو میتھیو پانچویں‘ نیوزی لینڈ کے ولیم سن چھٹے‘ انگلینڈ کے جے روٹ ساتویں‘ پاکستان کے یونس خان آٹھویں‘ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نویں اور بھارت کے ویرات کوہلی دسویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بیٹسمینوں کی رینکنگ میں گیارھویں نمبر پر ‘ اسد شفیق اٹھارویں اور پاکستان ون ڈے کے کپتان اظہر علی اکیسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ باؤلر رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیرن سٹین پہلے‘ ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جیمز اینڈرسن دوسرے ‘ آسٹریلیا کے ہیرس تیسرے‘ سری لنکا کے سپنر ہیرات چوتھے‘ آسٹریلیا کے مچل جانسن پانچویں‘ نیوزی لینڈ کے ٹم بولٹ چھٹے‘ ساؤتھ افریقہ کے فلینڈر ساتویں‘ انگلینڈ کے براڈ آٹھویں‘ نیوزی لیند کے ٹم ساؤتھی نویں اور افریقہ کے مورنی مورکل دسویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل باؤلنگ رینکنگ میں گیارھویں نمبر پر ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.