قیمتی انسانی جانوں کے پیش نظر انسداد ڈینگی مہم میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں‘ لبنیٰ فیصل
تمام متعلقہ محکمے ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کریں‘ اے سی کینٹ
پیر 4 مئی 2015 19:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) رکن صوبائی اسمبلی لبنی فیصل نے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر انسداد ڈینگی مہم میں شامل تمام محکمے کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کریں، لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے علاقوں سے اب تک ڈینگی کا کوئی مشتبہ مریض رپورٹ نہیں ہوا، اینٹی ڈینگی ٹیمیں گھروں سے ڈینگی لاروا زیادہ برآمد ہونے کے پیش ان ڈور سرویلنس پر توجہ دیں۔
انہوں نے یہ بات اے سی کینٹ راؤ امتیاز احمد کے ہمراہ ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈز کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف اقبال،سینئر انٹامالوجسٹ ڈاکٹر سعید،مختلف کالجوں کے پرنسپلز،پی ایچ اے،آرمی ایریاز اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
ایم پی اے لبنی فیصل نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے انسدادی ڈینگی سرگرمیوں کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ پر باقاعدگی سے ٹیگ کریں اور ڈینگی کنٹرول کے سلسلے میں ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
اے سی کینٹ راؤ امتیاز نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام اور لاروا کو تلف کرنے کے لئے حکومتی مشینری پوری طرح چوکس ہے اور ڈینگی کے عروج کے موسم میں بھی اس مرض کو وبائی شکل اختیار کرنے سے بہر صورت روکا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈی لاروا کی خاطر عوامی شعود بے دار کیا جائے اوروگوں موسم گرمامیں حفاظتی تدابیر ڈینگی لاروا کے تدارک کے لیے ضروری اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.