الیکشن ٹر یبونل کے بعد (ن) لیگ والے بتائیں کیاان میں شر م وحیا ہے ؟ این اے125 کے فیصلے کے بعد حکمرانوں کے پاس برسر اقتدار رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا‘عمران خان کے موقف کی جیت ہو گئی ‘ ایاز صادق اور خواجہ آصف بھی اب گھر جانے کو تیار رہیں
تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی الیکشن ٹر یبونل کے فیصلے کے بعد ہنگامی پر یس کا نفر نس
پیر 4 مئی 2015 19:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ این اے ایک سو پچیس کے فیصلے کے بعد حکمرانوں کے پاس برسر اقتدار رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا‘الیکشن ٹر یبونل کے بعد خواجہ آصف بتائے کہ کیا (ن) لیگ والوں میں شر م وحیا ہے ؟‘عمران خان نے 4حلقے کھولنے کی بات کی اور آج ایک حلقے میں دھاندلی ثابت ہونے سے عمران خان کے موقف کی جیت ہو گئی ہے ‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ‘خواجہ آصف کو بھی اب گھر جانے کیلئے تیار رہنا چاہیے کیونکہ اگلی باری انکی ہے ۔
پیر کو الیکشن ٹر یبونل کے فیصلے کے بعد اپنے دفتر میں ہنگامی پر یس کا نفر نس سے خطاب میں اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا، یہ بات الیکشن ٹریبونل کے این اے ایک سو پچیس کے فیصلے سے ثابت ہوگئی ہے۔(جاری ہے)
این اے ایک سو پچیس کا فیصلہ تحریک انصاف کے موقف پر ناقابل تنسیخ مہر ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ بارش کا پہلا قطرہ ہے‘ ابھی این اے ایک سو بائیس سمیت دیگر حلقوں کے فیصلے آنا باقی ہیں، جو تحریک انصاف کے حق میں آئیں گے۔
چھ مئی کو جوڈیشل کمیشن کو دھاندلی کے بڑے ثبوت دیں گے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ اب جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کے پاس کوئی جائے فرار نہیں‘موجودہ حکمرانوں کے پاس برسراقتدار رہنے کاکوئی جواز موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا خواجہ آصف دوسروں کے بارے میں شر م وحیا کی بات کرتے ہیں اب الیکشن ٹر یبونل نے دھاندلی کی تائید کر دی ہے میں اب ان سے پو چھتا ہوں کی کیا (ن) لیگ والوں میں شر م وحیا ہے ؟اور وہ دھاندلی کو تسلیم کر رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.