پیمرا سابق صدر آصف زرداری کیخلاف یکطرفہ ،ہتک آمیز لائیو پروگرام کو روکے ، سینیٹر تاج حیدر کا پیمراکو خط
ذوالفقار مرزا مسلسل پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف مختلف چینلزپر ہتک آمیز اور جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں ، روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی،خط کا متن
پیر 4 مئی 2015 20:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پیمرا سے کہا ہے کہ وہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف یکطرفہ اور ہتک آمیز لائیو پروگرام کو روکے کیونکہ یہ پروگرام پیمرا کے اپنے قوانین اور آئین کی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ مطالبہ پیمرا کے نام ایک خط میں کیا جو پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے لکھا ہے۔
اس خط میں پیمرا کی توجہ اس جانب دلائی گئی ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا تسلسل کے ساتھ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف ہتک آمیز اور جھوٹے الزامات ٹیلی ویژن چینلوں پر لگا رہے ہیں اور اسے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی۔ یہ خط پیرکو سینیٹر تاج حیدر اور سینیٹر کریم خواجہ نے چیئرمین پیمرا سے ملاقات کرکے ان تک پہنچایا۔(جاری ہے)
لیٹر میں کہا گیا ہے کہ یہ الزامات یکطرفہ اور بے بنیاد ہیں اور جو زبان استعمال کی جا رہی ہے وہ اخلاق سے گری ہوئی ہے۔
ان الزامات کا کوئی ثبوت بھی نہیں دیا جاتا اور جو کچھ دکھایا جا رہا ہے وہ پیمرا کے ضابطوں کے خلاف ہے اور اسے روکا جانا چاہیے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ٹیلی ویژن چینلوں کو بھی یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ ان کا پلیٹ فارم کسی کی ہتک ِ عزت کے لئے استعمال کیا جائے۔ تاج حیدر نے پیمرا سے کہا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لے اور سات دنوں کے اندر ضروری اقدامات لے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو ہو ضروری قانون اقدام کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.