الیکشن کمیشن نے دیامرمیں خواتین کو وو ٹ کے حق سے محروم رکھنے کانوٹس لے لیا

متعلقہ ریٹرننگ افسرکو امیدواروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا

پیر 4 مئی 2015 20:35

الیکشن کمیشن نے دیامرمیں خواتین کو وو ٹ کے حق سے محروم رکھنے کانوٹس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے گلگت کے علاقہ دیامرمیں خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا نوٹس لے لیا ٗمتعلقہ ریٹرننگ افسرکو امیدواروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے علاقہ دیامر کے حلقہ تین میں خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے جرگہ کا فیصلہ کا نوٹس لے لیا الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ افسراوراسٹنٹ ریٹرننگ افسرکو امیدواروں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے جرگے کے فیصلے کی حمایت کرنے والے امیدوار نااہل قراردیئے جا سکتے ہیں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے چوبیس حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے آٹھ جون کو پولنگ ہوگی۔

گلگت بلتستان کے علاقہ دیامرمیں تین میں چالیس رکنی جرگہ نے 12500خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تحریک انصاف سمیت دیگرپانچ جماعتوں کے امیدواروں نے جرگہ کے فیصلہ کی حمایت کی تھی۔