اوکاڑہ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے، خاتون منشیات فروش سمیت چار ملزمان گرفتار، تین فرار

پیر 4 مئی 2015 20:40

اوکاڑہ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے، خاتون منشیات فروش سمیت چار ملزمان ..

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) اوکاڑہ پولیس کےء مختلف مقامات پر چھاپے خاتوں منشیات فروش سمیت چار ملزمان گرفتار تین فرار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کی زیر ہدایت پولیس نے نواحی گاؤں نظام دین میں چھاپہ مارتے ہوئے منشیات فروش خاتون صابراں بی بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو دو سو پندرہ گرام چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

پل خیر پور پر پولیس نے شراب فروشوں کے گرد گھیرا ڈالتے ہوئے ایک شراب فروش غلام عباس کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 430لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ ملزم کے تین ساتھی اصغر شان اور عامر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔نواحی گاؤں گھٹے پھکنی سے پولیس نے ملزم محمد یوسف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بیس لیٹر شراب برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :