کراچی : لیاقت آباد میں فردوس سینما کے سامنے بس نے متعدد افراد کو کچل ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 12:50

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : لیاقت آباد میں فردوس سینما کے سامنے موجود افراد کو بس نے کچل ڈالا، کچلے جانے والے افراد میں سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق بس مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث توازن کھو بیٹھی اور حادثے کا شکا ر ہو گئی. پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی. جبکہ ایس پی لیاقت آباد طاہر نورانی کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :