جامعہ اردو،بی اے ، بی کام، فاضل عربی ،ہومیو پیتھک اورمدارس(پرائیویٹ) کے امتحانی فارم 18مئی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

منگل 5 مئی 2015 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹرمسعود مشکور کے مطابق بی اے ، بی کام، فاضل عربی ،ہومیو پیتھک اورمدارس(پرائیویٹ) سالانہ امتحان 2015 کے امتحانی فارم8 سے 18مئی 2015تک نیشنل بینک گلشن اقبال اور عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بی اے،بی کام(سال اول و دوم) مدارس، ہومیو پیتھک کی امتحانی فیس3ہزار روپے جبکہ بی اے ، بی کام(مشترکہ) کی امتحانی فیس4ہزار5سو روپے اور امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔