اپوزیشن ارکان نے ایڑی چوٹی کا زور لگا لیا ، سندھ میں نہ فنکشنل لیگ جیت سکی اور نہ ایم کیو ایم، نثار کھوڑو
منگل 5 مئی 2015 19:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس میں دوسرے دن بھی گرما گرمی جاری ہے۔ اجلاس میں کے دوران وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے بولنا شروع کیا تو اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ پھر کیا تھا نثار کھوڑو اپنی تقریر کے دوران اپوزیشن کے ارکان پر پھٹ پڑے اور بولے کہ اپوزیشن ارکان نے ایڑی چوٹی کا زور لگا لیا لیکن سندھ میں نہ فنکشنل لیگ جیت سکی اور نہ ایم کیو ایم۔
پیپلز پارٹی پر حملے کئے جا رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی سندھ کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔اسپیکر نے نثار کھوڑو کو دوالینے کا مشورہ بھی دے دیا۔(جاری ہے)
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر آکر میری پارٹی کے خلاف باتیں کی جاتیں ہیں،پیپلز پارٹی آمروں کے ساتھ نہیں تھی۔پیپلز پارٹی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف قرار داد پیش کی تو اس دوران مسلم لیگ اور فنکشنل لیگ کے اراکین نے احتجاج کیا اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔
نثار کھوڑو اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی نے نثار کھوڑو کو دوالینے کا مشورہ دیا۔اسپیکر سراج درانی کا اپوزیشن اراکین سے کہنا تھا کہ کوئی بھی قرار داد ٹیک اپ کرنے کی مدت سات روز ہوتی ہے۔قرار داد فوری ٹیک اپ کرنے مطالبہ اور مجھے ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.