محکمہ خوراک کے کرپٹ افسروں کو نہ صرف برطرف کروں گا بلکہ انہیں جیل بھی بھیجوں گا،گیان چند اسرانی
ایک فوڈ انسپکٹر نے ساڑھے 9 کروڑ روپے کی گندم چوری کر لی ہے،وزیر خوراک سندھ کا ایوان میں ضمنی سوالوں کا جواب
منگل 5 مئی 2015 20:34
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) سندھ کے وزیر خوراک ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور جنگلات گیان چند ایسرانی نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کے کرپٹ افسروں کو نہ صرف برطرف کروں گا بلکہ انہیں جیل بھی بھیجوں گا ۔ ایک فوڈ انسپکٹر نے ساڑھے 9 کروڑ روپے کی گندم چوری کر لی ہے ۔ یوکرین سے گندم درآمد کرکے وفاق نے سندھ کے ساتھ ظلم کیا ہے ۔ یہ باتیں انہوں نے منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ خوراک سے متعلق متعدد ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہیں ۔
وزیر خوراک نے کہاکہ یوکرین سے غیر معیاری گندم درآمد نہیں ہونی چاہئے تھی۔ یہ خراب گندم دیسی گندم کے ساتھ ملا کر ملز استعمال کر رہے ہیں ، جس کی وجہ سے خراب آٹا ملنے کی شکایات بھی ملی ہیں ۔(جاری ہے)
یوکرین کی درآمد شدہ گندم کی وجہ سے گندم کی خریداری بھی متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کل 201 فلور ملز ہیں ، جو کام کر رہی ہیں ۔ وزیر خوراک نے کہا کہ باردانہ زمینداروں کو نہ ملنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔
مارکیٹ اور سرکاری ریٹس میں زیادہ فرق کی وجہ سے زمیندار یہ چاہتے ہیں کہ حکومت ان کی گندم خریدے لیکن حکومت ساری گندم نہیں خرید سکتی ہے ۔ حکومت صرف 25 فیصد گندم خرید سکتی ہے ۔ یوکرین کی گندم درآمد ہونے کے باعث گندم کی خریداری کا ہدف مزید کم ہو گیا ہے ۔ سندھ کے ساتھ ظلم وفاقی حکومت نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فی ایکڑ 6 بوریاں خریدنے کا فارمولا بنایا ہے ۔ اس سے زیادہ خرید نہیں سکتے ۔ باردانہ کی منصفانہ تقسیم کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ ریونیو کے لوگوں کو شامل کیا ہے ۔ اپوزیشن ارکان نے کہا کہ باردانہ کی منصفانہ تقسیم نہیں ہورہی ۔ زمینداروں کی بجائے بیوپاریوں سے گندم خریدی جا رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خوراک نے کہا کہ محکمہ خوراک کے کرپٹ افسروں کو برطرف کرکے جیل بھجواؤں گا ۔ ایک فوڈ انسپکٹر نے ساڑھے 9 کروڑ روپے کی گندم چوری کی ہے ۔ وزیر خوراک نے بتایا کہ محکمہ خوراک کے پاس صرف 9 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے ۔ باقی گندم ٹی سی پی کے گودام کرائے پر لے کر ذخیرہ کی جاتی ہے ۔ حکومت نئے گودام تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.