انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا اور مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد
منگل 5 مئی 2015 22:48
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فیاض احمد جتوئی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا اور مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے۔وہ ایچ ڈی اے کانفرنس ہال حیدرآباد میں 11 سے 18 مئی تک جاری رہنے والی 7 روزہ انسدادپولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس کی صدرات کررہے تھے۔
ڈی سی فیاض احمد جتوئی نے بتایا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ سندھ میں ان ایکٹیویٹیڈ پولیو وائرس ویکسین ( آئی پی وی ) متعارف کرائی جارہی ہے جو کہ 4 ماہ سے 23 ماہ تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطروں کے ساتھ ان کی دائیں ٹانگ میں لگائی جائے گی ۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ڈی سی فیاض جتوئی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم کے دوران اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دیں جبکہ کسی بھی افسر یا ملازم کی غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.