بلو چستان اور کراچی میں را ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے ، فوج ایکشن لے،عارف علوی

بدھ 6 مئی 2015 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم فوج کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کیونکہ وہ اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کراچی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فوج را کے خلاف ایکشن لے اور ان کی ساری سرگرمیوں کو بین الاقوامی اداروں کے سامنے لے کر آئے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو مشورہ دوں گا کہ وہ ذوالفقار مرزا کے مسئلے کو ختم کریں اور ان کا جھگڑا نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں یہ جھگڑا اور جنگ جاگیرداروں کے درمیان ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :