کراچی کو ایک منظم سازش کے تحت مسائلستان بنا دیا گیا ہے،راشد نسیم
صرف دیانتدار قیادت ہی گامزن اوراہل کراچی کے دکھوں کا مداوا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،نائب امیر جماعت اسلامی
بدھ 6 مئی 2015 18:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ کراچی کو ایک منظم سازش کے تحت مسائلستان بنا دیا گیا ہے۔بجلی،پانی بحران سمیت بدامنی ودہشتگردی سے نجات اورشہر کی تعمیر وترقی کی شاہراہ پر صرف دیانتدار قیادت ہی گامزن اوراہل کراچی کے دکھوں کا مداوا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔گلے سڑے نظام اور کرپٹ قیادت نے بے شمارمسائل اوردکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔
عوام کو حقیقی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کی مُخلص وبے لوث قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔پروفیسر غفوراحمد،عبدالستارافغانی اور نعمت اﷲ خان کاکردار پوری قوم کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی کے تحت زون نارتھ ناظم آباد کے تحت ہرسطح کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر امیر زون اویس یاسین اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کراچی ایک غریب پرور شہر کے طور پر پہچانا جاتا تھا،ملک بھر سے لوگ یہاں اپنے معاش کیلئے آتے تھے مگر اب شہر کراچی کی پہچان بوری بند لاش اوراس طرح کی صورتحال پیدا کرکے غریبوں کیلئے روزگار کے دروازے بند کئے گئے ہیں۔انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ داعیانہ کردار کا تقاضہ ہے کہ لوگوں کو خیر خواہی ،ہمدردی اوردوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوکر دلوں کو فتح کیا جائے۔ان شاء اﷲ جماعت اسلامی قیام امن،تعمیر وترقی اور شہر کراچی کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری
-
ایران کےاسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ خمینی کا بھارتی کنکشن
-
تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کو سیل کرنے کے دوران مزاحمت پر انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج
-
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا چترال کا سفر کرنے والے سیاحوں کو ہوٹل قیام پر 20 فیصد رعایت کی پیشکش
-
آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز
-
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں
-
حج کے دوران مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے والوں کے داخلے پر پابندی
-
محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات،سری لنکا میں قید43پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر اتفاق
-
پنجاب حکومت کو ہتک عزت قانون پر نظرثانی کا کہوں گا،گورنر پنجاب
-
قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی چل بسے
-
پاکستان میں ٹیکس کی وصولی منصفانہ چاہتے ہیں،آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر
-
صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 288 نئے منصوبے شامل ہیں،مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.