این اے 125میں انتخابی دھاندلی کا ذمہ دار پولنگ سٹیشن کا عملہ ہے ،موجودہ حکومت اور منتخب امیدوار قصور وار نہیں‘محمد افضل کھوکھر

موجودہ حکومت کو بدنام کرنا اور منتخب امیدوار کو سزا دینا قطعی مناسب نہیں ،الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ‘مشیر وزیراعظم

جمعرات 7 مئی 2015 21:25

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ حلقہ این اے 125میں انتخابی دھاندلی کا ذمہ دار پولنگ سٹیشن کا عملہ ہے ،موجودہ حکومت اور منتخب امیدوار خواجہ سعد رفیق قصور وار نہیں ،موجودہ حکومت کو بدنام کرنا اور منتخب امیدوار کو سزا دینا قطعی مناسب نہیں ،الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ، اپنے حق کیلئے سپریم کورٹ ضرورجائیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ ان خیالات کا اظہار شیر شاہ کالونی رائے ونڈ روڈ پر زیر تکمیل ماڈل بازار کے معائنہ پر میڈیا اور کارکنوں سے کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار منصوبہ اس وقت عوامی ریلیف کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے ۔جہاں سے غریب لوگوں کو باعزت روزگار مل رہا ہے اور عوام ایک ہی جگہ سے معیاری اشیاء مناسب داموں میں خرید سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل نکالیں گے ۔وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ہمسائیہ ممالک سے پرامن تعلقات ہمارے ویژن کا اہم حصہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے ۔قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گردکے خاتمہ تک جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :