میٹرو بس سروس کے افتتاح کے مو قع پر راولپنڈی اسلام آباد میں شٹرڈاون ہڑتال اور میٹرو کے تمام روٹس پردھر نے دیے جا ئیں گے
12 مئی کے بعد تاجروں کی گر فتاریاں اور زبر دستی مار کیٹوں کی بند ش کیخلاف اسلام آباد میں آل پاکستان تا جر کنونشن اور آل پارٹیز کا نفر نس بلا نے کا اعلان انجمن تاجران اسلام آباد کے صدر محمد کاشف چو ہدری کی اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پر یس کانفر نس
جمعرات 7 مئی 2015 22:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) مر کزی انجمن تاجران اسلام آباد کے صدر محمد کاشف چو ہدری نے کہا کہ اگر حکو مت نے بارہ مئی تک اسلام آباد کی تا جر برادری کے ساتھ مذ اکر ات کر کے اُن کے مسائل حل نہ کیے اور مار کیٹوں میں تاجروں کی گر فتاریاں اور زبر دستی مار کیٹوں کی بند ش کا فیصلہ واپس نہ لیا تو مر کزی انجمن تا جران اسلام آباد جلد ہی اسلام آباد میں آل پاکستان تا جر کنونشن اورتاجر برادری کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی و دینی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آل پارٹیز کا نفر نس بھی بلا ئے جا ئے گی تاکہ تاجر برادری کے اس معاشی قتل کو روکا جا سکے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جا ئے گا ۔
انھوں نے کہا اگر حکو مت نے بیور کر یسی کے ذریعے تاجروں کو ہراساں کر نے کا رویہ ترک نہیں کیا تو میٹرو بس سروس کے افتتاح کے مو قع پر راولپندی اسلام آباد میں شٹرڈاون ہڑتال اور میٹرو کے تمام روٹس پر ڈھر نے دیے جا ئیں گے ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پر یس کلب اسلام آباد میں منعقدہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ،پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اسد عمر ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ عمران اشرف ،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان ،سبط الحسن بخاری سمیت مختلف مار کیٹوں کے صدور بھی مو جو د تھے ۔
محمد کاشف چو ہدری نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ پو رے ملک میں مار کیٹوں اور کارو باری مراکز کی بند ش کایکساں اوقات کار متعین کیا جا ئے اس کے لیے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور تا جر تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ مشاورت کر کے فیصلہ کیا جا ئے ۔انھوں نے کہا راولپنڈی میں تو کاروباری مر اکز کی بند ش کا کو ئی وقت نہیں مگر اسلام آباد میں رات آٹھ بجے کاروبار بند کروایا جا رہا ہے , ہم حکو مت پر واضع کر چکے ہیں کہ 8بجے دوکانوں کی بند ش اسلام آباد کے تاجر برادری کو کسی بھی صورت قبول نہیں اس ضمن میں وزیر اعظم میاں نو ازشر یف کی جانب سے تاجروں کے ساتھ مذ اکر ات کا آغاز کیا گیا،جس میں حکو مت اور تا جروں کے در میان رابطہ کار ڈاکٹر طارق فضل چو ہدری کے ساتھ مذ اکر ات ہو ئے جس کے مطابق دوکانیں رات دس بجے اور ہو ٹل اور شادی ہال بارہ بجے بند کر نے پر اتفاق ہوا تھا ،مگر مذاکر ت کے چند گھنٹوں کے بعد ہی مار کیٹوں میں کریک ڈاون شر وع کر دیا گیا اور تا جروں کو تشدد اور گر فتار کیا گیا ۔ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہااسلام آباد کے تاجروں کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے حکو مت جبر و تشدد کا راستہ تر ک کر کے تمام فیصلے تاجروں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ کر ے ۔انھوں نے کہا پنجاب سمیت چاروں صوبوں کے لیے کوئی پالیسی نہیں تو پھر اسلام آباد کے ساتھ امتیازی سلو ک کیوں کیا جا رہا ہے ۔پاکستان تحر یک انصاف کے ایم این اے اسد عمر نے کہا مو جو دہ حکو مت کے تمام فیصلے افسر شاہی کے فیصلے ہیں یہاں جمہوریت فیصلے نظر نہیں آرہے حکو مت اگر بجلی پچانا چاہتی ہے تو اس کا آگاز ایون صدر اور وزیر اعظم ہاوس سے کر ے اور بجلی کی پیدوار کو بڑ ھا ئے ۔انھوں نے کہا پندی اور اسلام آباد کی مار کیٹوں کی بند ش کا یکساں اوقات کا ر مقرر کیے جا ئیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بادی النظر میں فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہوئے،ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
-
کرغستان میں موجود طلبہ وطالبات اپنے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات سے مطمئن نہیں
-
قوم سے گلا ہےکہ ہمیں تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا لیکن قوم خاموش ہے
-
بیرسٹر گوہر کا وزارت خارجہ سے کرغستان میں موجود پاکستانی طالب علموں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے بحفاظت پاکستان پہنچانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ
-
شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے مابین شدید جھڑپیں
-
بشکیک معاملے کے حل کیلئے سیاست ایک طرف رکھ دینی چاہیے، زلفی بخاری
-
حکومت نے برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 75 روپے تک کی مزید کمی کردی
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر جمہوریہ کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم کی کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ امنگازیف الماز سے ملاقات
-
نوازشریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کو وفاقی حکومت سے متعلق لفظی گولہ باری زیب نہیں دیتی، خواجہ سعد رفیق
-
سائفر کیس،عمران خان اورشاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
-
حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.