جب تک حوثی باغیوں کی بیرونی سرپرستی بند نہ ہوگی یمن میں امن قائم نہیں ہوسکتا ، سودی عرب کی طرف سے حملے بند کرنے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے باوجود حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملے ملت اسلامیہ کیلئے تشویشناک ہیں ، پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑے گی،14مئی کو اتحاد امت کانفرنس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے
پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 76ہزار سے زائد مساجد میں آئمہ اور خطبا کی سعودی عرب پر حملوں کی مذمت
جمعہ 8 مئی 2015 16:07
لاہور (آاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) آئمہ اور خطباء نے کہا ہے کہ جب تک حوثی باغیوں کی بیرونی سرپرستی بند نہ ہوگی یمن میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ سودی عرب کی طرف سے حملے بند کرنے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے باوجود حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملے ملت اسلامیہ کیلئے تشویشناک ہیں ۔ پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
14مئی کو اتحاد امت کانفرنس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی76ہزار سے زائد مساجد میں آئمہ اور خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہی۔ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،مولانا عبد الکریم ندیم ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا ایوب صفدر،،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا طارق محمود مدنی(کراچی)،مفتی وحید احمد (کوئٹہ)مولانا عبد الحمید صابری (اسلام آباد)،مولانا حافظ محمد امجد(فیصل آباد) ، مولانا انوار الحق مجاہد(ملتان) ،مولانا عمار بلوچ (رحیم یارخان)،مولانا نعمان حاشر(راولپنڈی)،مولانا شفیع قاسمی (ساہیوال)،قاری احمد علی ندیم (سرگودھا) ،مولانا عمر عثمانی(گجرات)،مولانا اشفاق پتافی(مظفرگڑھ)،مولانا سید عبد الغفار شاہ حجازی(لودھراں)،مفتی عمر فاروق( خانیوال)،مولانا خورشید نعمانی(بہاولنگر)،مولانا عبید اللہ صابر(راجن پور)،مولانا سمیع اللہ ربانی(لیہ)،مولانا محمد اصغر کھوسہ(ڈیرہ غازیخان)،مولانا مبشر حضور (بہاولپور) ، مولانا محمد مشتاق لاہوری(لاہور)،مولانا رسال الدین آزاد (قصور)،میاں راشد منیر (سیالکوٹ)،الحاج طیب شاد قادری (شاہکوٹ)،مولانا فہیم الحسن (شیخوپورہ)، مولانا حسنین معاویہ (بھکر)،مولانا سعد اللہ لدھیانوی(ٹوبہ ٹیک سنگھ)،مولانا ممتاز کلیار (جڑانوالہ)،مولانا اظہار الحق (وہاڑی)،محمد اعجاز شاکری(خوشاب) ویگر نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض حرمین الشریفین کے دفاع کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار کو تیار ہیں مگر کسی کو بھی حرمین الشریفین کی سلامتی اور مملکت سعودی عرب کے استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.